فیس بک اور انسٹاگرام بند ہونے پر ایکس پر دلچسپ میمز کی بھرمار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں صارفین کی ان ایپس تک رسائی معطل ہوگئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔

تاہم اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپس معطل ہونے کے بعد صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا رخ کرلیا ہے۔

 ایکس پر صارفین نے جہاں اپنے اکاؤنٹس اچانک بند ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا وہیں صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بھی پوسٹ کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے صارفین  کی پوسٹ کی گئی چند دلچسپ پوسٹ یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!