...

کھلاڑی پیسے کے بجائے ٹیم کو ترجیح دیں، ٹیم صرف میرٹ پر منتخب ہوگی: چیئرمین پی سی بی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئر مین محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ اب ٹیم صرف میرٹ پر منتخب ہوگی،کسی کھلاڑی کو پیسے کمانے سے نہیں روک رہا لیکن پاکستان اس کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں پی ایس ایل میں شامل قومی کھلاڑیوں سے ملاقات میں کہا کہ ٹیم میں آنے کے لیے کسی گروپ یا کسی کی گڈ بکس میں آنے کی ضرورت نہیں، اگر کسی کھلاڑی سے کوئی ایسا کرنے کا کہے تو مجھے بتائیں پوری کی پوری ٹیم بدل دوں گا۔

پی سی بی چیئر مین محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو کہنا تھا کہ آج کے بعد جب بھی ٹیم سیلیکٹ ہوگی، وہ میرٹ پر ہوگی، پاکستان کو پہلی ترجیح دے دیں اور کمائی کو سیکنڈ کردیں، کسی صورت کسی کو نہیں کہہ رہا ہوں کہ اپنی کمائی کم کر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ دکھ ہوتا ہے جب کمائی پہلے چلے جاتی ہے اور پاکستان بعد میں چلا جاتا ہے،کسی چیز کے لیے آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے کہ میں نے ٹیم میں جانا ہے تو فلاں بندے کے گروپ میں ہونا پڑے گا،یا مجھے فلاں بندے کی گڈ بکس میں ہونا پڑے گا،آپ کو اس طرح کی چیز نظر آئے تو آپ نے صرف مجھے ایک میسیج کرنا ہے اور میں آُپ کو بتا رہا ہوں میں بالکل دوستی یاری والا آدمی بھی ہوں اور بدلحاظ بھی ہوں۔

 

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بد لحاظ اس سینس میں کہ ایک بھی شکایت ملی تو پوری کی پوری ٹیم جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.