کسی بے گناہ کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، مریم نواز

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ کسی بے گناہ کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی ٹی او عمارہ اظہرنے ٹریفک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لئے31 مقامات پر عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل کا ہیلمٹ اورگاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پرآرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے ای چالان ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی 24خلاف ورزیوں پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے چالان شروع ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی غریب کی ریڑھی نہ اٹھائی جائے،ریڑھیاں کھڑی کرنے کے لئے لائن لگا دی جائے۔

مریم نواز شریف نے ٹریفک جام کی صورت میں وارننگ کے لئے سکرینیں نصب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے سختی کرنا پڑی تو کریں گے،کسی بے گناہ کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مہذب معاشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

 

 

اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید،رکن اسمبلی مریم اورنگزیب ، ثانیہ عاشق نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں آئی جی پولیس، سی سی پی لاہور، کمشنر لاہور، سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!