کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج ہونے والی بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 45.5 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

ڈیفنس فیز2 میں 40.5 ملی میٹربارش ہوئی، کورنگی میں 39.3 اورکیماڑی میں 31 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں 30.4 ملی میٹر اور گلشن حدید میں27 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

 

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 26 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 20 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!