روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے پر آگئی۔

خیال رہے کہ گرشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!