الائچی سسٹم اور کھوڑو سسٹم نے جاتے جاتے کرپشن کی رفتار بڑھا دی۔
کراچی(رپورٹ فراز حسین) پورے کراچی شہر کو نگران دور میں لوٹنے والا ریحان الائچی اور ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے جاتے جاتے کرپشن کی رفتار بڑھا دی
زرائع کا کہنا ہے اس دور میں ریحان الائچی نے اربوں روپیہ اس کراچی شہر سے سمیٹا ہے ڈیپوٹیشن پر آیا ہوا ریحان الائچی جو حیدرآباد کے ایک کچے محلے میں رہتا تھا کراچی کی روشنیاں دیکھ کر نیت پھسل گئی اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈان بننے کے شوق میں کرپشن کا بادشاہ بننے نکل پڑا کراچی کے تمام اضلاع چاہے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو ڈسٹرکٹ کورنگی ہو ڈسٹرکٹ ایسٹ ہو یا ساؤتھ یا ویسٹ کوئی ایسا ڈسٹرکٹ نہیں بچا جہان ریحان الائچی کی کرپشن کی گونج نہ ہو جعلی ڈیمولیشن اور نقشوں سے اربوں روپے سمیٹنے والا ریحان الائچی ریاست کو نقصان پہنچانے میں پیش پیش ہے ریحان الائچی کا ماضی بھی چیک کرنا ہوگا
زرائع کا کہنا ہے الائچی اپنے من پسند لوگوں کو تعینات کرکے رشوت ستانی کا بازار گرم کۓ ہوۓ ہے اور ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول کو اس بارے میں سب معلوم ہونے کے باوجود ریحان الائچی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں ریحان الائچی نے نگراں دور میں جتنی غیر قانونی تعمیرات کروائیں اور ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول کو مستقل عدالتی کیسز کا سامنا کرنا پڑا یہ سب ریکارڈ پر موجود ہے
اس کے باوجود کورٹ کے آرڈر کے بعد بھی غیر قانونی تعمیرات سے پیسے بٹورنے میں ریحان الائچی کا سسٹم سب سے آگے رہا اور عدالت کو گمراہ کرنے کے گن ریحان الائچی دیتا رہا اس دور کرپشن میں کافی ایڈشنل ڈائریکٹر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے بھی شناختی کارڈز بلاک کۓ گۓ لیکن ریحان الائچی پر ایک بھی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکتی کیا ریحان الائچی کا حساب ہوگا؟کیا کوئی اس دور کی کرپشن کو الائچی سسٹم کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی؟کوئ پوچھے گا ریحان الائچی نے اربوں روپیہ کہاں کیا؟کوئ پوچھے گا ریاست پاکستان کو لوٹنے والا کیسے اتنے اطمینان سے گھوم سکتا ہے کیسے پاکستان کی عوام کو لوٹا ماری کرکے کراچی شہر کے لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہےیہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
جسکا جواب آج تک کسی کے پاس نہیں ہے کیا آنے والی سندھ حکومت ریحان الائچی کا احتساب کرےگی کراچی دشمن ریحان الائچی کے طاقتور سسٹم کو توڑ پاۓ گی
ریحان الائچی نے اس دور میں صحافیوں کے ساتھ بھرپور زیادتی کی کئی اخبارات کو عدالتی نوٹس کرواۓ سویلین بلڈرز کی ایف آئی آر بھی درج کروائیں روزنامہ تشکر نیوز کی مسلسل نشاندہی پر اپنے ہی سسٹم میں موجود مبشر خان سے فیک کالز کروا کر دھمکانے ڈرانے کی کوشش کی جس پر عدالتی فیصلہ تشکر نیوز کے چیف ایڈیٹر علی منصور کے حق میں آیا لیکن مبشر اور ریحان الائچی کو ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے محکمہ جاتی کارروائی نہ کی جاسکی ریحان الائچی سے کوئی سوال نہ کر سکا روزنامہ تشکر نیوز وزیراعلٰی مراد علی شاہ سے اپیل کرتا ہے ایسے عناصر کے خلاف ایک جے آئی ٹی بنا کر اداروں سے اس پر کاروائی کروائی جاۓ