عمران خان ملکی سلامتی دائو پر لگارہے ہیں، محمود مولوی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

آئی ایم ایف کو خط کر عمران خان نے ایک بار پھر ملک پرمفادات کو ترجیح دی ہے، صدر آئی پی پی سندھ

آئی ایم ایف کو خط کر عمران خان نے ایک بار پھر ملک پرمفادات کو ترجیح دی ہے، صدر آئی پی پی سندھ

کراچی: استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے، عوام حالات سے مایوس ہوچکے ہیں، ایسے میںنعمران خان کا آئی ایم ایف کو خط ڈکٹیٹ کروانا ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے قبل عوام کے متعلق نہیں سوچا،صدرِ مملکت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، کیا سیاست قوم پر مقدم ہی ۔
بانی پی ٹی آئی کیلئے ملکی مفادات کا تحفظ اپنی سیاست سے بڑھ کر اہم ہونا چاہئے۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے پی ٹی آئی برسرِ اقتدار نہیں آئے گی۔

انہوںننے کہا کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے، یہ نوشتہ دیوار ہے۔تحریکِ انصاف میں جمہوری اقدار کی جگہ ذاتی مفادات لے چکے ہیں۔ ذاتی مفادات کے تحفظ نے پی ٹی آئی کو تباہ و برباد کردیا۔

عوامی امنگوں کی ترجمان پی ٹی آئی ڈکٹیٹر شپ کی زد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے پہلے بھی ملک میںنسول نافرمانی کے اعلانات کرتے رہے اور لوگوںنکو ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنے پر اکساتے رہے۔عمران خان ذاتی مفادات کیلئے ملک کی سلامتی دائو پر لگارہے ہیں، آئی ایم ایف کو خط کر عمران خان نے ایک بار پھر وطن دشمنی ثابت کردی ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ وطن دشمن عناصر کا کڑا محاسبہ کیا جائے اور ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے والوںنکو کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!