بحث و تمحیص کامقصد مثبت معاشرےکی تشکیل ہے، ڈاکٹر خالد عراقی
ڈیجیٹل ٹولز سے مطالعے کو فروغ دیں، جاوید علی میمن
ایچ ای سی کے تحت سندھ کی جامعات کے درمیان اُردو و انگریزی میں تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
کراچی(تشکُّر نیوز رپورٹنگ، ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِاہتمام سندھ بھر کی جامعات کے درمیان ایچ ای سی ریجنل سینٹر میں اُردو اور انگریزی زبانوں میں تقریری مقابلوں کے اختتامی مرحلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمانانِ خصوصی وائس چانسلر کراچی یونی ورسٹی ڈاکٹرخالد عراقی، وائس چانسلر برہان یونی ورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی اور دیوان یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگزیب تھے۔ جب کہ تقریری replica Rolex مقابلوں کے جج صاحبان میں جامعہ کراچی کی پروفیسر تنظیم الفردوس، معروف صحافی/کمیونیکیشن مینیجر اوریک این ای ڈی یونی ورسٹی فروا حسن اور سینیر اینکر ردا سیفی جب کہ انگریزی کے جج صاحبان میں اینکر پرسن نتاشہ حسیب، اربیلہ میمن اور امیر علی لاشاری شامل تھے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ بحث و تمحیص کامقصد مثبت معاشرےکی تشکیل ہے۔ ہمارا نوجوان بلند حوصلے اور بلند کردار کا مالک ہے اور علم حاصل کرنے Omega replica کا خواہاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ تمام کو اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے مبارک دیتا ہوں اور ایچ ای سی کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید علی میمن نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ان تقریری مقابلوں کے انعقاد کا مقصد دلیل اور مطالعے کا فروغ ہے۔ ڈیجیٹل دور میں ہم مطالعے سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ باآسانی ڈیجیٹل ٹولز سے مطالعے کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ڈیجٹیلائزیشن کو مثبت معنوں میں استعمال کریں۔ انگریزی تقاریری مقابلوں میں مہران یونیورسٹی نے پہلی، جی سی یونی ورسٹی حیدرآباد نے دوسری جب کہ لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اُردو تقریری مقابلوں میں لمز یونیورسٹی نے پہلی، بے نظیر آباد یونی ورسٹی نے دوسری magicstyle اور کراچی یونیورسٹی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ان تقریری مقابلوں میں مختلف ماہرینِ تعلیم، صحافیوں، زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ یاد رہے ان مقابلوں کا اگلہ اور فائنل مرحلہ ایچ ای سی اسلام آباد میں منعقد کیا جاۓ گا جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔