...

واٹر کارپوریشن نے یکم مارچ کو ممکنہ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر افسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی:- ( ) واٹر کارپوریشن نے یکم مارچ کو ممکنہ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر افسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے چیف انجینئر سیوریج سمیت تمام افسران کو الرٹ رہنے کے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام جیٹینگ، سکشن، راڈنگ، سیور کلینگ مشینوں اور ڈی واٹرنگ Rolex replica پمپس سمیت تمام مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے اور تمام سپرینٹنڈنٹگ انجینئرز اپنے اضلاع اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ اپنی اپنی ڈویژنوں میں موجود رہیں، انکا کہنا تھا بارش سے قبل شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پر مشینری پہنچائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا ممکنہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کی جائے اور تمام مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے جبکہ فراہمی و نکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے رواں رکھا جائے، انکا کہنا تھا کہ شہر کا سیوریج سسٹم بارشوں کے پانی کے اخراج کے لیے نہیں بنایا گیا مگر بدقسمتی سے سڑکوں کا ٹھوس فضلہ، ملبہ اور کچرا بارشوں کے دوران برساتی پانی کے ساتھ بہہ کر واٹر کارپوریشن replica Breitling watches کی سیوریج لائنوں میں جا گرتا ہے جس کی وجہ سے سیوریج لائنیں بلاک ہو جاتی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کارپوریشن نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مین سڑکوں، گلیوں اور فٹ پاتھوں پر مین ہولز کو ڈھانپنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں جبکہ ممکنہ بارشوں سے قبل تمام ٹاؤنز میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام جاری ہے، انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر Breitling replica اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کو سیوریج کی پائپ لائنوں میں نکالنے کے لیے مین ہول کے ڈھکن نہ کھولیں کیونکہ اس سے سیوریج کا بہاؤ رک جائے گا جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.