تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا
ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل صرافہ ایسویشن کے مطابق آج بروز بدھ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کم ہوکر 214800 روپے پر آگئی
اس کےعلاوہ دس گرام سونا 944 روپےسستا ہوکر 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپےکا ہوگیا، دس گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 810 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 2570 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2048 ڈالر فی اونس پر آگیا۔