...

پی ٹی آئی نے اسد قیصر سے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں کا اختیار لے لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان تحریک انصاف نے عاقب اللہ کو اسپیکر کے پی اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کے بھائی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔

عمر ایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر سلیم کی تعیناتی کا فیصلہ عمر ایوب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں کیا گیا۔

چند روز قبل اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے عاقب اللہ اور وزیراعظم کیلئے عمر ایوب کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات، حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.