گوادر میں مسلسل بارشوں سے کئی علاقے ڈوب گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

گوادر میں 14 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور  بجلی کا نظام بھی درھم برھم ہوگیا ہے۔

گوادر میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور طوفانی بارشوں سے مختلف علاقے ڈوب گئے جہاں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات گرگئے ہیں، نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

گوادر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے نو منتخب ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طوفانی بارش میں پورا گوادر  شہر ڈوب گیا ہے، کرپشن  اور کمیشن خوری کی سزا گوادر کے عوام بھگت رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!