پہلا ٹی 20: پاکستان ویمن ٹیم کی نیوزی لینڈ کو شکست

پہلے ٹی 20میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔قومی ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرشوال ذوالفقار نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

فاطمہ ثنا اپنی شاندار باؤلنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔قومی ٹیم نے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جو پاکستان ویمنز کی 9 ٹی 20میچز میں پہلی کامیابی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!