’’ مرشد واپس آ گئے ‘‘ معروف ترین غیر ملکی کھلاڑی کی پی ایس ایل میں واپسی کا اعلان ہو گیا 

دنیائے کرکٹ کے ایک اور معروف کھلاڑی ڈیوڈ ویزے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کا سیزن 9 کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی گئی کہ ڈیوڈ ویزے نے آئندہ ایڈیشن کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹر کر لیا ہے۔ایکس پر جاری کردہ پیغام میں لکھا گیا کہ ’’ مرشد واپس آگئے ‘‘ ، ڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لئے آفیشلی سائن اپ کر لیا ہے ‘‘۔

تاہم، یہ ابھی واضح نہیں کہ ویزے پی ایس ایل 9 میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے، وہ پہلے لاہور قلندرز سے وابستہ رہے ہیں اور اپنی ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلانے میں انہوں نے اپنا اہم کردار ادا کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے ، پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن کو یارد گار بنانے کیلئے تیاریاں بھی شرو ع کر رکھی ہیں ۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبر دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!