تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ضلع ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 27 فروری 2024
تھانہ سرجانی پولیس کا بڑے پیمانے پر مضرِ صحت جعلی میٹھی چھالیہ بنانے کے کارخانے پر چھاپہ۔ ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح
ملزمان سرجانی سیکٹر 7A میں اندرون مکان قائم کارخانے میں بھاری تعداد میں مضر صحت جعلی چھالیہ تیار کرتے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرکے بھاری تعداد میں چھالیہ و سامان برآمد کیا، جبکہ ملوث ملزمان فرار ہوگئے۔
کارخانے سے 02 پیکنگ مشین، 02 مکسچر مشین، 1000 سے زائد بنڈل تیار جعلی میٹھی چھالیہ، 47 عدد بورے چھالیہ وزنی 470 کلو، 144 بنڈل راگا، کیمیکل، پیکنگ کے رول اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ملوث ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی