مردان: مبینہ دہشتگردوں سے مقابلے میں ایس پی شہید، 3اہلکار زخمی

مردان: (تشکُّر نیوز رپورٹنگ،) کاٹلنگ میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ کے علاقے زڑہ متہ میں مبینہ دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید  جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں دودہشت گرد بھی مارے گئے ، ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد محسن قادر بھی شامل ہے۔

 

 

دوسری جانب شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!