...

شہر قائد میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کے باعث کراچی میں کل شام سےتیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج شام تک ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم اس وقت شہر میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرقی ہوا چل رہی ہیں۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے شمالی و جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ رات سے بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

آج اور کل مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی اور خوشاب میں ہلکی سے درمیانی بارش  اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں آج اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.