...

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کے خلاف میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم بلے باز ایلکس ہیلز پشاور زلمی کے خلاف آئندہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش بلے باز ایلکس ہیلز اپنی ذاتی وجوہات کے باعث پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

اہیلکس ہیلز کی غیر موجودگی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک بڑا دچھکا ہے کیونکہ انگلش بلے باز ان کے ایک اہم بلے باز تصور کیے جاتے ہیں۔

تاہم ایلکس ہیلز کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری یہ بھی ہے کہ وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے علاوہ دیگر میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انگلش بلے باز دوسرے مرحلے کے لیے کراچی میں ہونے والے میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس وقت ٹورنامنٹ میں چیلنجز کا سامنا ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر وہ ابھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

 

اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.