پا کستان رینجرز سندھ اور پولیس کی کراچی کے علاقے پریڈی اسٹریٹ میں مشترکہ کارروائی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

پا کستان رینجرز سندھ اور پولیس کی کراچی کے علاقے پریڈی اسٹریٹ میں مشترکہ کارروائی۔ ڈکیتی، راہزنی اور اقدم قتل کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم محبوب کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی کراچی کے علاقے مزار قائد سے متصل علاقے پریڈی اسٹریٹ میں معمول کی اسنیپ چیکنگ کر رہے تھے۔ مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا۔ ملزم نے فوراً پولیس اور رینجرز پر فائر کھول دیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیاگیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم محبوب نے ڈکیتی، راہزنی، قتل اقدم قتل سمیت اکتوبر 2022 میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکارسپاہی رمضان شہید کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

(ترجمان سندھ رینجرز)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!