تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)نوید انور نے ڈائریکٹر کے ڈی اے پبلک ہاوسنگ ناصر خان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرجانی ٹان میں واقع کے ڈی اے کے خالی فلیٹس اور دکانوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں 7 مارچ کو نیلامی میں پیش کیا جاسکے۔ یہ بات جمعہ کے روز ڈی جی کے ڈی اے نے پبلک ہاوسنگ پراجیکٹ کے کے ڈی اے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر کے ڈی اے کی زمینوں کی آئندہ ماہ نیلامی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کراچی شہر کی ترقی اور شہریوں کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے کے ڈی اے کو ایک بار پھر ایک مضبوط ادارہ بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کو نئی اور سستی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کے ڈی اے کا تعاون قابل تحسین ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو مختلف اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری نیلامی میں حصہ لے سکیں۔ اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی، ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، ڈائریکٹر پبلک ہاسنگ ناصر خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہاسنگ محب اللہ، لا آفیسر سید افتخار، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔