آئی جی سندھ رفعت مختارراجا کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈی پی ایل آفس
(سی پی او)

اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی سمیت ڈی آئی جی ہیڈکواٹر،ویلفیئر،ایڈمن کے پی او،زونل ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز کراچی کے علاوہ اے آئی جیز ایڈمن، فنانس کے علاوہ دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو کراچی کے مختلف پولیس تھانوں کی تزئین و آرائش و مرمت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
جبکہ 24 فروری بروزہفتہ کو منعقد ہونے والے سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے اقدامات اور حکمت عملی پر غور و خوص کرتے ہوئے رہنما ہدایات بھی دی گئیں۔

اس موقع پر اجلاس کو دی جانیوالی بریفنگ میں شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور قیام کے حوالے سے زونل,ضلعی اور تھانوں کی سطح پر پولیس کے جملہ امور واقدامات کا احاطہ کیا گیا اور سندھ اسمبلی اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال کے حوالے سے پولیسنگ حکمت عملی اور لائحہ عمل کے بارے میں بتایا گیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جلدازجلدپولیس تھانوں کی تزنین وآرائش ومرمت کا کام مکمل کرکے انہیں مکمل فعال بنایا جائے۔ وہ خود ان پولیس تھانوں کا دورہ کریں گے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ شہر بھر میں پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ, پکٹنگ,ریکی اور نگرانی جیسے اقدامات کو مزید سخت اور غیر معمولی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اور موصول ہونیوالی ہر اطلاع کے فالوونگ اور فوری ریسپانس سسٹم کو انتہائی ٹھوس اور فول پروف بنایا جائے تاکہ انسداد جرائم کے حوالے سے پیشگی اور قبل ازوقت اقدامات کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزیدہدایت دیں کہ اراکین سندھ اسمبلی کی آمد اور روانگی کو مدنظر رکھتے ہوئے راستوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے کراؤڈمینجمنٹ یونٹ کو بھی تعینات کیا جائے۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقع سے نمٹا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!