انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں17 پیسے کا اضافہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

انٹربینک میں ڈالر 279 روپے50 پیسے پرٹریڈ

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کرنسی ڈیلر کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر279 روپے 50 پیسے پرٹریڈ کررہا ہے۔ گزشتہ روزکاروبار کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 279 روپے 33 پیسے پربند ہواتھا، دوران کاروبارانٹربینک میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے پربھی فروخت ہوا،کرنسی ڈیلر کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرےروز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62 ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔

کےایس  100انڈیکس 405 پوائنٹس بڑھ کر62320 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!