پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار، مریم نواز اسمبلی پہنچ گئیں

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار، مریم نواز اسمبلی پہنچ گئیں

عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کا بلایا گیا پہلا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا، اجلاس 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا جبکہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق اجلاس آج صبح بجے ہونا تھا۔

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

مریم نواز کی زیر صدرات اجلاس

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ چکی ہیں اور ان کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا جبکہ اس موقع پر لیگی ممبر صوبائی اسمبلی کی جانب سے مریم نواز کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

ن لیگی ممبران کی گفتگو

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز گورننس اور ترقی کا نیا ماڈل لائیں گی، وہ اپنی پہلی تقریر میں جامع پلان کا اعلان کریں گی، پی ٹی آئی نے صرف سیاسی انتقام لیا، کوئی کام نہیں کیا۔

عطا تارڑ

ن لیگی رہنما عطا تارڑ بھی پنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھنے اسمبلی پہنچے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ن لیگ کو 210 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہے، اچھا ہوا پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی۔

حنا پرویز بٹ

مخصوص نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی بننے والی لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مریم نواز صنف آہن ہیں، پنجاب کو ماڈل صوبہ بنائیں گی، پی ٹی آئی فتنہ فساد پھیلانے والی جماعت ہے، علی امین گنڈاپور نے ماضی میں ناقابل برداشت باتیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!