بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی

بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا

ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم طیب حسین غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھا۔

ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا۔

ملزم نے جعلی ویزے پر ایران سے عراق جانے کی کوشش کی۔

ملزم فلائٹ نمبر FZ335 سے پاکستان پہنچا تھا۔

ملزم کا کسی قسم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سفری ریکارڈ موجود نہ تھا

ملزم کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

(ترجمان ایف آئی اے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!