پی ایس ایل سیزن 9 کے کراچی میں ہونیوالے مقابلوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

آئی جی سندھ/پی ایس ایل 9/سیکورٹی انتظامات

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا۔۔۔

کراچی22,فروری 2024:-

پی ایس ایل سیزن 9 کے کراچی میں ہونیوالے مقابلوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس۔

اجلاس کی صدارت آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کی۔

اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک،ہیڈکواٹر،سیکورٹی اینڈایمرجنسی،کراچی زونزڈی آئی جیز،آرآرایف اوردیگرپولیس حکام شریک۔

ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے اجلاس کو سیکورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

28 فروری سے کراچی میں منعقد ہونے والے پی ایس کرکٹ میچز کی سیکورٹی کے لیئے مجموعی طورپر 5600 پویس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی

میچز کے علاوہ ٹیموں/کھلاڑیوں/ ملکی و غیرملکی مندوبین واسٹاف کو مسلسل 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی

ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے پی ایس ایل میچز کے دوران مہمانوں اور شہریوں کی آمد و رفت کےحوالے سے اجلاس میں ٹریفک پلان پیش کیا گیا۔

شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک

کوئی سڑک/شاہراہ مستقل بلاک نہیں رکھی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک

بوقت ضرورت مہمانوں کی نقل و حرکت کے مدنظر سڑکیں عارضی طور پر بند کی جائیں گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک

شہریوں کی رہنمائی کے لیے متبادل راستوں کا نقشہ میڈیااورسوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کیا جائیگا۔

پی ایس ایل ایونٹز کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں۔آئی جی سندھ

ایونٹ کے دوران باصلاحیت,محنتی تجربہ کار افسران اور اہلکاروں کو سیکیورٹی خدمات پر مامور کیا جائے۔ آئی جی سندھ

کسی بھی قسم کی خفیہ معلومات, تھریٹ کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔آئی جی سندھ

پیشگی اور قبل از وقت انسدادی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔رفعت مختار راجہ

سڑکوں کو غیر ضروری طور پر بند نہ کیا جائے۔ آئی جی سندھ

رمضان میں پی ایس ایل ایونٹ کے دوران ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو افطار,رات کا کھانا اور پینے کا صاف پانی لازماً فراہم کیا جائے۔آئی جی سندھ

قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں/ایجینسیوں سے مربوط رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ

تمام سپروائزری افسران متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ شیڈول ملاقاتیں کریں۔آئی جی سندھ

پی ایس ایل اینوٹ کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے انھیں اعتماد میں لیں۔آئی جی سندھ

اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کریں کہ اپنے اپنے علاوں میں مشتبہ عناصر اور حرکات پر کڑی نظررکھیں اور اس حوالے سے فوری طور پر پولیس کواطلاع دیں۔آئی جی سندھ

بازاروں،سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں مشتبہ یا لاوارث املاک نظر آنے پر شہری فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔آئی جی سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!