لکھ کر دینے کو تیار ہوں ، الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دعویٰ

راولپنڈیسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں ، الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھ سے کسی نے مذاکرات نہیں کئے،مجھے کسی سے مذاکرات کی ضرورت بھی نہیں،

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں ، الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی،ان کاکہناتھا کہ مجھے جس طرح پکڑا گیا ، سب ایک پلان تھا، نوازشریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جیل میں کسی مشکل میں نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!