شاداب خان نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے

راولپنڈی(آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے آلرانڈر شاداب خان نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نیشنل ٹی 20 کپ جاری ہے جس کے میچز ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان ایونٹ میں راولپنڈی کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ سٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا اور ڈاکٹرز کی جانب سے انکا طبی معائنہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!