ہائیکورٹ کا ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کہ آئی جی اسلام آباد دوسروں صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کا حکم جار ی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہریار  آفریدی کیس میں ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے جس میں عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو کل صبح 9 بجے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیاہے ، عدالت کا کہناتھا کہ آئی جی اسلام آباد دوسروں صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں،ائیرپورٹ ، سی پورٹ یا بارڈر کراسنگ پر ڈی سی اسلام آباد نظر آئے تو گرفتار کرکے پیش کریں۔عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی اسلام آباد کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!