امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پولیس کو اہم لیڈزمل گئیں

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پولیس کے مطابق قتل کی رات مقدمہ میں نامزد تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کراچی سے بیرون ملک چلا گیا جبکہ دوسرا نامزد ملزم گوگی بٹ لاہور میں ہی موجود تھا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کرنے والا ملزم مظفر 22 سال سے طیفی بٹ کا ذاتی مالشیا تھا اور کی تیسری بیوی نے پولیس کو کیس بارے کافی معلومات فراہم کی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کی رات گوگی بٹ لاہورمیں ہی موجود تھا اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں تاہم کامیابی نہ مل سکی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مظفر کی تیسری بیوی نے لاش کے حصول کے لئے پولیس سے رابطہ کیا تو اس نے تحقیقاتی ٹیم کو کیس کے حوالے سے کافی معلومات فراہم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!