ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے مقابل اداکارہ کے نام کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک

بالی ووڈ ڈائریکٹر فرحان اختر  نے اپنے اگلے پراجیکٹ ’ ڈان 3 ‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کے اگلے پراجیکٹ ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق معروف ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کیارا اور رنویر پہلی بار سکرین پر جلوہ گر ہوں گے جس سے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پیدا ہو رہا ہے۔

ڈان 3 کے ہدایت کار فرحان اختر نے سوشل میڈیا پر کیارا ایڈوانی کے پراجکیٹ کا حصہ بننے کا باضابطہ اعلان کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرحان نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ڈان یونیورس میں خوش آمدید‘‘۔

خیال رہے کہ کیارا ایڈوانی ایک اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ وار 2 ‘ میں بھی نظر آئیں گی جس میں ہریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!