وامی مینڈیٹ کا احترام اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنےکی ضرورت ہے، افسوس کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جارہا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، افسوس کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جارہا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ٹیلنٹ ایسے ہی آجاتا ہے، اتنی عمر میں لگا رہا کہ تم سیاست میں آؤ، لیکن اب سیاست میں کون آئے گا؟ سنگا پور ، دبئی کو زمین سے کچھ نہیں ملا لیکن سادہ لوگوں نے درست فیصلے کئے ، کوئی آئن سٹائن کی ضرورت نہیں، کروڑوں نوجوان ووٹرز کی جانب سے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے، اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔

صدر مملکت عارف علوی نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جارہا ہے۔ عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، صدر مملکت نے ملک میں سست فیصلہ سازی اور قیادت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔
عوام کی فکری ترقی اور استعداد کار میں اضافے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا کے ذریعے سول سرونٹس پر دباؤ ڈالنے کے حربے استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ریاست ایسے عناصر کومثالی سزا دے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی عوام نے 8 فروری کو واضح طور پر منقسم مینڈیٹ دیا، کچھ عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں، ایسے عناصر کی وفاداریاں ریاست پاکستان کی بجائے تشدد گروہ کی حمایت میں ہیں،یہ عناصر سول سرونٹس کی ریاست ست وفاداری کو متشدد گینگ کیلئے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریاست پاکستان سول سرونٹس کو ان کو آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے تحفظ دے گی۔ یہ کاروائی آرٹیکل 5 سمیت آئین کے دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان ایسے عناصر کومثالی سزا دے گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!