کراچی: تیموریہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم کی بنارس چوک ڈکیتی میں شناخت

تیموریہ پولیس نے پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق رحمان علی بنارس چوک پر ایل پی جی کی دکان میں ڈکیتی میں ملوث تھا۔

ملزم شیر زمین کا بیٹا ہے۔ پولیس نے اسے گزشتہ شب میٹین فوڈ، بلاک ایم، نارتھ ناظم آباد کے قریب مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت

پولیس کے مطابق 24 نومبر 2026 کو بنارس چوک پر ایل پی جی اور گیس آئل کی دکان میں ڈکیتی ہوئی تھی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گرفتار ملزم کی شناخت کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رحمان علی کے خلاف مختلف تھانوں میں چھ مقدمات درج ہیں:

مقدمہ نمبر 584/2020، دفعات 392/397/94، تھانہ پیرآباد۔

مقدمہ نمبر 138/2020، دفعہ 23(1)(A)، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے۔

مقدمہ نمبر 514/2020، دفعات 6/9-A، تھانہ اورنگی ٹاؤن۔

مقدمہ نمبر 633/2019، دفعات 3/4، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے۔

مقدمہ نمبر 160/2024، دفعہ 381-A، تھانہ شیر شاہ۔

مقدمہ نمبر 169/2025، دفعات 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ پیرآباد۔

مزید وارداتوں اور ساتھیوں کی تلاش

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے مزید وارداتوں اور ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

پولیس مقابلے کے دوران ملزم سے 30 بور پستول، دو موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ اس کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق پولیس ملزم کے دیگر جرائم کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!