کراچی میں مشرقی ثقافت سے مزین خواتین کے دلکش ملبوسات کی آؤٹ لیٹ کا افتتاح

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں دلکش اور جدید ڈیزائن کو مشرقی ثقافت کا رنگ دیکر خواتین کے ملبوسات کی آؤٹ لیٹ کا افتتاح ہوا۔

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں سائرہ نور کے نام سے برانڈ نے اپنے پہلے اسٹور کا افتتاح کیا جسے پہلے ہی روز عوام کی بڑی پزایرائی حاصل ہوئی۔

سی ای او سائرہ نور دھنک شاہ کا بتانا ہے کہ یہ برانڈ پچھلے 5 سالوں سے آن لائن کام کرتا تھا اور اپنے دیدہ زیب کپڑوں اور جیولیری کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں جانا مانا جاتا تھا، ان کے کپڑوں کی خاص بات یہ ہے کہ ہر ڈریس میں مشرقی اور مغربی ثقافت کا امتزاج نظر آتا ہے جس نے ملبوسات کے معیار کو مزید تقویت دی ہے۔

ڈیزائنر وردہ علی شاہ نے کہا کہ وہ مشرق وسطی اور مغربی ڈزائن کو پاکستانی رنگ دے کر ڈریسز تیار کرتی ہیں جسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

آوٹ لیٹ میں آنے والے خواتین کا کہنا تھا کہ یہاں کیجول اور فارمل ہر طرح کے دیدہ زیب ڈیزائنز  ہر عمر کی خواتین کے لیے موجود ہیں۔ اسٹور میں ہاتھ سے کڑھائی کی گئی شالز اور کپڑے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!