کراچی: پریڈی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر تھانہ پریڈی پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان منشیات فروشی میں ملوث اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیم شہزاد ولد امیر محمد عرف شکیل اور علی اصغر ولد بلال عرف جلیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، آئس اور موٹرسائیکل برآمد

پولیس کے مطابق محمد سلیم شہزاد کا نام منشیات فروشوں کی فہرست میں سیریل نمبر 20 پر درج ہے۔

اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، دو راؤنڈز اور 600 روپے نقد برآمد ہوئے۔

دوسرے ملزم علی اصغر کا نام عادی جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں سیریل نمبر 22 پر درج ہے۔

پولیس نے اس کے قبضے سے 23 گرام آئس، فروختگی کی رقم اور موٹرسائیکل نمبر KQD-3560 برآمد کی۔

پولیس کے مطابق برآمد موٹرسائیکل تھانہ ڈاکس میں درج چھینا جھپٹی کے مقدمے میں مطلوب تھی۔

گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ

پولیس کے مطابق محمد سلیم شہزاد کے خلاف پہلے بھی تین مقدمات درج ہیں:

  • FIR No. 91/2020، دفعہ 23(1)A، تھانہ سچل

  • FIR No. 1614/2021، دفعہ 6/9C، تھانہ پریڈی

  • FIR No. 1615/2026، دفعہ 23(1)A، تھانہ پریڈی

علی اصغر کے خلاف درج سابقہ مقدمات کی تفصیلات یہ ہیں:

  • FIR No. 691/2021، دفعہ 397/34، تھانہ K.I.A

  • FIR No. 41/2022، دفعہ 397/34، تھانہ عوامی کالونی

  • FIR No. 372/2024، دفعہ 23(1)A، تھانہ زمان ٹاؤن

مزید قانونی کارروائی

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ پریڈی میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انچارج سی آئی سی پریڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ تفصیلات ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے ایس ایس پی مہزور علی کے حوالے سے جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!