لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر روزانہ ٹی وی پر آنے کے لیے ان پر تبصرے کر رہے ہیں۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
محسن نقوی کے مطابق وہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہے ہیں۔
کاروباری شخصیات پر تنقید کا جواب
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جن کاروباری شخصیات پر تنقید کی جارہی ہے، وہ پاکستان کے معزز شہری ہیں۔
ان کے مطابق ان کاروباری شخصیات میں وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار شامل تھے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ کاروباری شخصیات پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری افراد اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟