پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مشقوں کے ذریعے خطے میں دہشت گردی کے واقعات کو  کم کرنے میں مدد ملے گی

ملتان کور کے زیر اہتمام مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملتان کور کے زیر اہتمام مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کی گئی۔ دونوں افواج نے بھرپور طریقے سے تربیت میں حصہ لیا اور نہایت خوش اسلوبی اور بلند جذبے کے ساتھ ٹریننگ سے مستفید ہوئے۔

یہ تربیتی مشقیں پا ک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کو اپنی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے، مہارت کا تبادلہ کرنے اور تجربات کے ذریعے اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک منفرد ذریعہ فراہم کریں گی۔

 اس تربیتی پروگرام میں مشترکہ بیٹل پی ٹی، چھو ٹے پیمانے پر آپریشنز، روم کلیئرنس،  نزدیک سے نشانہ بازی، فائرنگ اور رپیلنگ کے ساتھ ساتھ اور بھی جدید مشقیں کی گئیں، ان مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

دونوں فورسز نے دہشت گردی کے تناظر میں ہیلی کاپٹر سے ماؤنٹنگ اور ڈس ماؤنٹنگ کی مشقوں پر عبور حاصل کرنے کے لیے سخت ٹریننگ کی، ان مشقوں کے ذریعے خطے میں دہشت گردی کے واقعات کو  کم کرنے میں خاصی مدد ملے گی اور امن لانے کی طرف ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!