ہل پارک میں غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کا جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے ہل پارک میں پہاڑ کی کٹائی اور مبینہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر نے عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ ان درخواستوں کی سماعت کے دوران بلڈر نے تعمیرات کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل

جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس لیے عدالتی فیصلے تک تعمیرات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

وکیل نے کہا کہ پارک کی زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں۔ ان کے مطابق کے ایم سی بھی مذکورہ اراضی کو ہل پارک کا حصہ قرار دے چکی ہے۔

عدالت نے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے پی ای سی ایچ ایس، کے ایم سی اور ڈائریکٹر پارک سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!