جج محمد بشیر کی جگہ احتساب عدالت کا نیا جج تعینات

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج جج محمد بشیر کی جگہ ناصر جاوید رانا کو تعینات کردیا گیا۔ وفاقی وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ناصر جاوید رانا کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، ناصر جاوید رانا 23 جنوری2027 تک بطور جج احتساب عدالت نمبر ون خدمات سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دوبارہ میڈیکل گراؤنڈ پر اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی۔

جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست دے دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی تصدیق کردی۔ جج محمد بشیر کی 14 مارچ 2024 کو ریٹائرمنٹ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!