صحافی اطہر متین قتل کیس: ملزم اشرف بنگلزئی کی ضمانت مسترد

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صحافی اطہر متین قتل کیس میں ملزم اشرف بنگلزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

ملزم کی گرفتاری اور ضمانت کی مخالفت

وکیلِ مدعی عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کے مطابق ملزم صحافی اطہر متین کے قتل کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ضمانت ملنے پر ملزم دوبارہ فرار ہوسکتا ہے۔

اطہر متین کو 2022 میں قتل کیا گیا

مدعی طارق متین کے مطابق اطہر متین کو 18 فروری 2022 کو نارتھ ناظم آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اطہر متین ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو ڈاکوؤں سے بچاتے ہوئے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عدالت سے مکمل انصاف کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!