انڈر 19 ایشیا کپ بھارت کی جیت کے بعد کھلاڑی کا مبینہ نامناسب اشارہ وائرل

بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تاہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنازع سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی منل چوہان کو پاکستانی کھلاڑی حمزہ ظہور کی جانب مبینہ طور پر نامناسب اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید

ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنقید کی۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا جیت کا جشن منانے کا یہ مناسب طریقہ ہے؟

صارفین نے یہ بھی پوچھا کہ کیا اس واقعے پر کوئی کارروائی کی جائے گی؟

ایک صارف کے مطابق ٹیم کا سپورٹ اسٹاف کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کررہا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے فائنل میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!