کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 28 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ظفر اللہ ولد زاہد خان اور محمد الیاس ولد زاہد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پشین سے منشیات کراچی اسمگل کرنے کا الزام
پولیس کے مطابق کارروائی ایسٹ زون کے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی ٹیم نے کی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پشین سے چرس کی بھاری کھیپ کراچی لائے تھے۔ یہ منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔
پولیس نے منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر TKU-520 بھی تحویل میں لے لی۔
نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔