افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، مشیر اطلاعات

مشیر اطلاعات اے آر ڈی سی محمود جان بابر نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اے آر ڈی سی عباس احسن نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران خارجی حکمت اللہ عرف حمزہ ولد نور محمد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کا تعلق افغان صوبے پکتیا سے ہے۔

افغان آرمی سے کمانڈو ٹریننگ حاصل کرنے کا دعویٰ

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے افغان آرمی میں کمانڈو ٹریننگ حاصل کی تھی۔ اس نے ایک خودکش حملہ آور کو بھی تیار کیا۔ ملزم خارجی کمانڈر منصور کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ بھی کام کر چکا ہے۔

پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا، جس میں اس نے اپنی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف

ویڈیو بیان میں حکمت اللہ نے بتایا کہ وہ افغانستان میں طالبان کے دور میں زخمی ہوا تھا۔ اس نے ایک سال مفتی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور بعد میں ایک مدرسے میں درس و تدریس شروع کی۔

گرفتار ملزم کے مطابق اس کے بعد جلال آباد میں اکرمہ سے ملاقات ہوئی۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اکرمہ کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا۔

ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!