ہمارا مطالبہ ہے کہ ساڈا حق ایتھے رکھ،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کمشنرراولپنڈی نے کھل کر کہا کہ دھاندلی ہوئی اورپی ٹی آئی کا مینڈیٹ کسی اور کو دیا گیا ہے، ہماری 93 سیٹیں نہیں 160سے زیادہ سیٹیں بنتی ہیں، ہمارا مینڈیٹ ہمیں دیا جائے۔مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان کی گفتگو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ساڈا حق ایتھے رکھ،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،کمشنر راولپنڈی نے کھل کر کہا کہ دھاندلی ہوئی اورپی ٹی آئی کا مینڈیٹ کسی اور کو دیا گیا ہے، ہماری 93 سیٹیں نہیں 160سے زیادہ سیٹیں بنتی ہیں، ہمارا مینڈیٹ ہمیں دیا جائے۔انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعد عامر ڈوگر اور سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لیڈر جیل میں ڈالا گیا، ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نشان کے بغیر ادھورا کردیا گیا۔ زیادہ لوگوں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا، آدھی جماعت جیل میں ہے۔بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی آواز وہاں سے آئی جہاں زیادتی ہوئی، کمشنر راولپنڈی نے ضمیر کی آواز پر وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی، کہ قوم نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے، فارم 45 تو کچھ اور کہانی سنا رہا ہے، عوام نے جھولیاں بھر بھر کے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے۔عامر ڈوگر نے لیڈرشپ کی غیرموجودگی میں پارٹی کو اکٹھا رکھا ہے۔کمشنر راولپنڈی نے کہہ دیا کہ دھاندلی ہوئی ہے اور کھل کر ہوئی ہے، کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ کسی اور کو دے دیا ہے، آج کارکنان نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ساڈا حق ایتھے رکھ، ہم نے اس ملک کو پرامن طور پر چلانا ہے، ہماری 93 سیٹیں نہیں ہیں، ہماری 160 سے زیادہ سیٹیں بنتی ہیں، کورکمیٹی کی ہدایت پر ہم عمران خان سے ملنے گئے، ان سے ملاقات ہوئی، عمران خان نے کہا کہ فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے، ہم فتح مکہ کی مثال قائم کریں گے، یہ بہت بڑا بیان ہے اس آدمی کا جو 200 سے زیادہ دنوں جیل میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!