کمشنر راولپنڈی کے الزامات، چیف جسٹس کی زیر صدارت ججز کا مشاورتی اجلاس

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ججز کی مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا، ذرائع

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں ججز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی شریک ہیں۔

لازمی پڑھیں۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفی

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی چیف جسٹس کے چیمبر میں موجود ہیں۔

لازمی پڑھیں۔ راولپنڈی پولیس کا کمشنر لیاقت چٹھہ کی گرفتاری سے متعلق اہم بیان

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاورتی اجلاس میں ججز کے درمیان کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!