...

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 13 ہزار 900 روپے مہنگا

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت 139 ڈالر فی اونس بڑھ گئی۔ اس اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 35 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار 900 روپے بڑھ گئی۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہوگئی۔ اس سے قبل یہ قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے فی 10 گرام مقرر ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

سونے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 295 روپے بڑھ کر 5 ہزار 663 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 253 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 855 روپے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.