شہید ملت روڈ پلاٹ کیس: ایس بی سی اے کے 7 افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے لیے این او سی جاری کرنے کے معاملے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سات افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وارنٹ جن افسران کے خلاف جاری کیے گئے ہیں، ان میں اورنگزیب حشمت، قمر رضا بلوچ، محمد وقار، ریحان، عرفان قریشی، شیخ نوید اور بشیر خان شامل ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر طلب

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو اور ایڈیشنل ڈائریکٹر فرحان قیصر کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائیں۔

شہید ملت روڈ پر پلاٹ کی کمرشلائزیشن کا معاملہ

ملزمان پر شہید ملت روڈ پر واقع ایک رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے لیے این او سی جاری کرنے اور اس عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!