ڈاکس کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ سلطان آباد کی انٹیلیجنس کالونی کے قریب پیش آیا۔
ایس ایچ او ڈاکس وقار قیصر کے مطابق پولیس اہلکار اپنے دوست کے ساتھ ہائی روف میں سفر کررہا تھا۔ اچانک گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، جس سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
ہائی روف بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ اس کا دوست معمولی زخمی ہوا۔
جاں بحق اہلکار کی شناخت
پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت 30 سالہ سمیع ولد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ آرٹلری میدان تھانے کا رہائشی تھا اور تربیتی سینٹر میں تعینات تھا۔
اہلکار کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی۔