...

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک اسٹریٹ کرمنل، ایک موٹر سائیکل لفٹر اور تین منشیات فروش شامل ہیں۔ پولیس نے گٹکا اور ماوا کے چار سپلائرز بھی گرفتار کیے۔

اس کے علاوہ چار اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ کارروائیوں میں آئس، کرسٹل، گٹکا، ماوا اور پیٹرول بھی تحویل میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت پیر شاہ، جمشید خان، زبیر عرف چاچی، سجاد ماؤ عرف فیصل، محمد عبداللہ، احسان بلوچ اور انس عرف انو کے نام سے ہوئی ہے۔

دیگر ملزمان میں عبدالوحید، طارق سخی، دانیال، محمد فیضان، محمد یوسف، محمد شہزاد اور جاوید گل شامل ہیں۔

پولیس نے یہ کارروائیاں تھانہ کلری، کلاکوٹ، کھارادر، عیدگاہ، نبی بخش اور سٹی کورٹ کی حدود میں کیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی چوری شدہ موٹر سائیکل کا نمبر KNY-6636 ہے۔ اس موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ تھانہ کھارادر میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد فیضان اس سے قبل بھی دو مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.