...

کراچی پولیس: خواجہ اجمیر نگری میں مقابلہ، دو مبینہ ڈاکو ہلاک

شاہین فورس خواجہ اجمیر نگری نے پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ سیکٹر 5-B/3 میں رحمانیہ موڑ سے فور اسٹار جانے والے راستے پر پیش آیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ ان کی شناخت اور دیگر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.