...

کراچی: بچوں کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز فروخت کرنے کے کیس میں 10 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی میں بچوں کے استحصال سے متعلق مبینہ ویڈیوز تیار کرکے بیرونِ ملک فروخت کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 10 ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سائبر کرائم حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

سائبر کرائم حکام نے مقدمے میں 10 سے زائد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جن میں اظہر، انفال، انصر اور دیگر شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں مزید مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا باقی ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو گلستان جوہر کے علاقے میں واقع رابعہ سٹی فلیٹس سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کا الزام ہے کہ ملزمان بچوں کی ویڈیوز کو اینیمیشن میں تبدیل کرکے امریکا اور جرمنی میں موجود کلائنٹس کو فروخت کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر آرٹس ڈیزائن، پکسل کرافٹ اور آرٹ آفس کے نام سے کمپنیاں چلا رہے تھے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بیرونِ ملک کلائنٹس سے رابطہ کرتے تھے۔

عدالت نے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی حکام کو مزید تحقیقات کی اجازت دے دی۔ مقدمے میں عائد الزامات کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.